143

کراچی سے شمیم اسلم کی رپوٹ کے مطابق ضلع ویسٹ پولیس نے جعلی کسٹم سب انسپکٹرز کو ساتھی ملزم سمیت گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ضلع ویسٹ ملزمان دکانداروں سے بھتہ خوری سمیت اسمگلرز کو بھی بھتے کے عوض سہولت فراہم کرتے تھے۔ حفیظ الرحمٰن بگٹی

کراچی سے شمیم اسلم کی رپوٹ کے مطابق

ضلع ویسٹ پولیس نے جعلی کسٹم سب انسپکٹرز کو ساتھی ملزم سمیت گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ضلع ویسٹ

ملزمان دکانداروں سے بھتہ خوری سمیت اسمگلرز کو بھی بھتے کے عوض سہولت فراہم کرتے تھے۔ حفیظ الرحمٰن بگٹی

ایس ایچ او پاکستان بازار نے کاروائی کرتے ہوئے 02 جعلی کسٹم سب انسپکٹرز اور 01 جعلی ساتھی اہلکار ملزم کو گرفتار کیا۔

ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، زیبِ تن کسٹم یونیفارم، بھتہ کی مد میں موصولہ نقدی رقم 8,000 اور 27 ڈنڈے سگریٹ برآمد۔

برآمدہ سگریٹ ملزمان نے مہاجر چوک کے قریب واقع دکاندار کو بلیک میل کرکے بھتہ کی مد میں موصول کی تھی۔

ملزمان کے زیراستعمال جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگی کرولا کار نمبری GP-0025 کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف بجرم دفعہ 384/170/171/34 اور سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

گرفتار ملزمان میں محمد عمیر ولد محمد ندیم (جعلی سب انسپیکڑ)، حماد احمد ولد مقبول احمد (جعلی سب انسپیکڑ) اور اشرف ولد صدیق (ساتھی اہلکار) شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان حماد اور اشرف قبل از بھی جعلی سرکاری افسر بن کر لوگوں کو لوٹنے اور اسلحہ کے مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں۔

*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں