*اوتھــــــل::* *ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ سے بیلا کے معززین کے ایک وفد نے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ سردار عبدالرشید پھورائی کی سربراہی میں ملاقات کی، بیلا میں دو ماہ قبل قتل ہونے والے نوجوان غلام نبی رونجھو کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کر دیا، بیلا کے معززین میں سردار عبدالمجید جاموٹ، سردار عمران گلاب رونجھو، سردار غلام سرور چنہ، وڈیرہ غلام سرور بودڑہ رونجھو، ایڈوکیٹ عاصم کاظم رونجھو، نیشنل پارٹی کے عبدالواحد بلوچ، پریا مرس اللہ بچایا رونجھو، طارق علی بلوچ، تحریک لبیک کے سید ماجد علی شاہ، محمد حیات نے ملاقات کی اس موقع پر ڈی ایس پی اوتھل حاصل خان قمبرانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سید یاسین اختر، لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ کے محمد رمضان جاموٹ بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ نے وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ لسبیلہ پولیس قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچا کر لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کرنا ہر ایک کا حق ہے لیکن قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی روڈ بلاک کرنا مسائل کا حل نہیں ہے روڈ بلاک کرنےسے مسافروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کرنے کے لئے مختلف آپشن موجود ہوتے ہیں۔ جیسے کہ پرامن احتجاجی ریلیاں اور میڈیا کے ذریعے بھی احتجاج ریکارڈ کرایا جاسکتا ہےانہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر تفتیش اور تحقیقات کرکے اصل ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائےگا۔ ضلع لسبیلہ ایک پرامن ضلع ہے اور اس ضلع میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور جرائم پیشہ افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔*
188