274

کراچی کے علاقے لانڈھی زمان آباد کے سامنے نالے پر سرکاری اداروں کی مبینہ سرپرستی میں سرکاری زمین پر قبضہ کیا جارہا ہے کرائم رپورٹر تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی 36 بی زمان آباد کے سامنے نالے پر غیر قانونی 400 گز پر غیر قانونی تجاوزات کی جا رہی ہیں ڈی سی کورنگی اور چیئرمین لانڈھی کی خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے ذرائع کے مطابق

کراچی کے علاقے لانڈھی زمان آباد کے سامنے نالے پر سرکاری اداروں کی مبینہ سرپرستی میں سرکاری زمین پر قبضہ کیا جارہا ہے
کرائم رپورٹر
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی 36 بی زمان آباد کے سامنے نالے پر غیر قانونی 400 گز پر غیر قانونی تجاوزات کی جا رہی ہیں ڈی سی کورنگی اور چیئرمین لانڈھی کی خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے ذرائع کے مطابق جعلی کاغذات بنا کر کہ پلاٹ پر باؤنڈری اور ایک شٹر بھی لگا دیا گیا ہے ذرائع نے بتایا لانڈھی تھانے کے ایس ایچ او نے بھی اپنا نظرانہ وصول کر لیا ہے اس کے بعد یہ کام جاری ہونے دیا اس سے پہلے بھی یہاں باؤنڈری لگائی گئی تھی مگر ڈی سی کورنگی کے اہلکاروں کو من مانے پیسے نہ ملنے پر توڑ دیا گیا تھا ذرائع نے بتایا ڈی سی کورنگی ایس ایچ او لانڈھی اور چیئرمین لانڈھی کو بھاری نذرانہ پہنچا دیا گیا ہے ضلع کورنگی میں اس وقت تمام جگہ چائنا کٹنگ کا کام جاری ہے علاقہ مکینوں نے کہا ہے لاوارث کورنگی کا کوئی پرسان حال نہیں ڈی سی عملے کی ملی بھگت اور چیئرمین کے ساتھ کام کرنے والے کچھ کالی بھیڑوں کی سرپرستی لینڈ مافیا کو حاصل ہے لانڈھی کی عوام نے ائی جی سندھ وزیر بلدیات اور ڈی جی انکروچمنٹ سے اپیل کی ہے کہ فلفور قبضہ مافیا کی یہ باؤنڈری گرائی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں