پاکستان میں شوال کا چاند نظر آ گیا اور ملک بھر میں عید الفطر کل 10 اپریل بروز بدھ منائی جائے گی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں سے شوال کے چاند کی رویت کی شہادتیں موصول ہوئیں، یکم شوال المکرم 1445 ہجری 10 اپریل بروز بدھ ہوگا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی اموراسلام آباد میں چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں ہوا۔