106

قصور ضلعی انتظامیہ کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن، کروڑوں روپے مالیت کی دالیں، چاول اور گڑ برآمد،دو گوادم سیل* قصور ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی ہدایات پر اسسٹنٹ قصور رضوان اللہ پوری کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کاروائی عبدالقادر جیلانی اور حاجی شوکت علی روڈ پر واقعہ

*قصور ضلعی انتظامیہ کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن، کروڑوں روپے مالیت کی دالیں، چاول اور گڑ برآمد،دو گوادم سیل*

قصور ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی ہدایات پر اسسٹنٹ قصور رضوان اللہ پوری کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کاروائی عبدالقادر جیلانی اور حاجی شوکت علی روڈ پر واقعہ دو گوداموں سے کروڑوں روپے مالیت کی دالیں، چاول اور گڑ برآمد چاول 50 کلو گرام والے 4 ہزار توڑے، دال چنا کے 150 توڑے، کالا چنے کے 100 توڑے، سفید چنے کے 100 توڑے ، دال مونگ کی 50 توڑیاں جبکہ گڑ کے 90 توڑے برآمد کر لیے گئے۔ متعلقہ افسران نے گوادموں کو سیل کر دیا۔ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں ناجائز منافع خور اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور متعلقہ افسران روزانہ کی بنیاد پر عام مارکیٹوں میں شاہ ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں