326

کوٹ ادو اعتکاف میں بیٹھے نوجوان کی 13 سالہ بچے سے مبینہ بدفعلی، مقدمہ درج متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرکے واقعے کی مزید تفتیش اور ملزم کی شروع کردی گئی ہے متاثرہ بچے کے والد کی

کوٹ ادو
اعتکاف میں بیٹھے نوجوان کی 13 سالہ بچے سے مبینہ بدفعلی، مقدمہ درج

متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرکے واقعے کی مزید تفتیش اور ملزم کی شروع کردی گئی ہے
متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرکے واقعے کی مزید تفتیش اور ملزم کی شروع کردی گئی ہے
کوٹ ادو میں اعتکاف میں بیٹھے نوجوان نے 13 سال کے بچے کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ شب سنانواں میں پیش آیا جہاں اعتکاف میں بیٹھے 28 سالہ شخص نے اعتکاف میں بیٹھے 13 سالہ بچے کو مبینہ طور پر بدفعلی کانشانہ بنایا۔

متاثرہ بچےنے پولیس کوبیان دیاکہ ملزم نے اعتکاف کے دوران اپنے بستر میں لے جاکراس سےبدفعلی کی، ملزم نے اس کے منہ پر ہاتھ رکھ دیا جس کی وجہ وہ شور نہ مچاسکا۔

متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش اور ملزم کی شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں