266

*کراچی کے 37 تھانوں کی مرمت اور تزئین و آرائش کا فیصلہ* کراچی(رپوٹ انچارج کرائم سیل ڈاکٹر عظمیٰ) کراچی میں ساؤتھ زون کے 37 تھانوں کی مرمت اور تزئین و آرائش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ

*کراچی کے 37 تھانوں کی مرمت اور تزئین و آرائش کا فیصلہ*

کراچی(رپوٹ انچارج کرائم سیل ڈاکٹر عظمیٰ) کراچی میں ساؤتھ زون کے 37 تھانوں کی مرمت اور تزئین و آرائش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ زون اسد رضا کا کہنا ہے کہ 9 کروڑ 70 لاکھ روپے کے فنڈز کے اجراء کے بعد ٹینڈرز بھی جاری کردیا گیا۔

ڈی آئی جی کے مطابق ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے 15 تھانوں کیلئے 3 کروڑ 15لاکھ روپے جبکہ سٹی ڈسٹرکٹ کے 10تھانوں کیلئے 2 کروڑ 60 لاکھ روپے مختص کیے ہیں۔

ڈی آئی جی کے مطابق ڈسٹرکٹ کیماڑی کے 12 تھانوں کیلئے 3 کروڑ 95 لاکھ روپے مختص کیے ہیں۔

تھانوں کی تزئین و آرائش کی مدت تکمیل30 دن سے 2 ماہ تک رکھی ہے۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ ساؤتھ زون کے 8 تھانوں میں تزئین و آرائش اور بڑے پیمانے پر مرمت کی ضرورت ہے،

ساؤتھ زون کے29 تھانوں میں تزئین و آرائش اور معمولی نوعیت کی مرمت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں