*ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس*
*مورخہ : 25 مارچ 2024*
کراچی سے انچارج کرائم سیل ڈاکٹر عظمیٰ کی رپوٹ کے مطابق
*بریفنگ شاہین فورس ڈسٹرکٹ سینٹرل*
امروز جناب ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے شاہین فورس ڈسٹرکٹ سینٹرل کے جوانوں کو بریفنگ دی
بریفنگ میں جوانوں اسٹریٹ کرائم کامبیٹ کے حوالے سے گائیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ جوان اپنی موجودگی سڑکوں اور شاہراہوں پر یقینی بنائیں
اسٹریٹ کرائم اور گن شاٹ کے روک تھام کے لئے موثر پیٹرولنگ کریں اور اسٹریٹ کریمنلز پر کڑی نظر رکھیں
جناب ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے شاہین فورس میں مزید 84 جوانوں کو بھی تعینات کردیا ہے جس کے بعد ڈسٹرکٹ سینٹرل میں شاہین فورس کو حساس تھانہ جات میں موثر طریقے سے استعمال کیا جاسکے گا
شاہین فورس کے جوانوں کو 2 شفٹوں میں انسدادِ اسٹریٹ کرائم کے لئے استعمال کیا جائے گا
*ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل (ذیشان شفیق صدیقی) PPM, PSP*