*DISTRICT KEAMARI POLICE*
*مورخہ 24 مارچ 2024*
کراچی سے انچارج کرائم سیل ڈاکٹر عظمیٰ کی رپوٹ کے مطابق
*ضلع کیماڑی میں منشیات کے کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری*
ضلع کیماڑی پولیس نے منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔
مائی کولاچی روڈ پر رکشہ سے ایک من سے زائد چرس برآمد۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
کاروائی انٹیلیجنس اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
رکشہ سوار احسان اللہ نامی منشیات ڈیلر کو گرفتار کرکے رکشہ سے *50 کلو چرس* برآمد کی گئی۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
ایس پی کیماڑی منیب احمد کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ڈاکس سب انسپکٹر محمد عرفان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی میں حصہ لیا۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران منشیات کے خلاف ضلع کیماڑی پولیس کی یہ تیسری بڑی کاروائی ہے۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
منشیات نیٹ ورکس کے بڑے کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
_*Media Cell Keamari Police*_