خبر شامل کرتے ہیں شیخوپورہ سے جہاں سے رہورٹ کر رہے ہیں ہمارے ڈپٹی بیوروچیف پنجاب رانا رمضان
شیخوپورہ میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی سکیم کا مفت راشن بازاروں میں فروخت کرنے والا گروہ رنگےہا تھوں پکڑا گیا ڈی پی او زاہد خان نواز مروت کی ہدایت پر سٹی سرکل پولیس نے شہر کے علاقہ جنڈیالہ روڈ سے ملحقہ گورنمنٹ ایم سی ماڈل گرلز ہائی سکول سٹریٹ میں چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کے راشن کے تھیلے برامد کر لیے ہیں اور وہاں سے چار ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا ہے جبکہ ان کے دو ساتھی بھاگ گئے چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں حکومت پنجاب کے مفت راشن کے تھیلے بھی برامد ہوئے ہیں پولیس حکام کے مطابق ملزمان ایسے گروہ میں شامل ہیں جو کئی روز سے سرکاری عملے کی ملی بھگت سے مفت رمضان پیکج کے راشن کے تھیلے جعل سازی سے سرکاری گوداموں’کلسٹرزاور ڈسٹری بیوشن کے عملے ٹرکوں سے لے کر اسے عام بوریوں میں ڈال کر شہر کے مخصوص تاجروں کواور نواہی قصبات کے تاجروں کو فروخت کرتا تھا راشن کا سامان زیادہ تر نواحی علاقوں میں فروخت کیا جاتا تھا جس کی اطلاع ڈی پی او شیخوپورہ کو مل گئی ان حکام کے مطابق پکڑے جانے والے ملزمان میں گلفام ڈوگر سہیل گادی عمران بھٹی اور محمد امین شامل ہیں جن کے خلاف زیر دفعہ 407 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے اس کی رپورٹ وزیراعلی پنجاب اور کمشنر لاہور ڈویژن کو بھیج دی گئی ہے ان حکام کے مطابق ملزمان سے برامد ہونے والے راشن میں لاکھوں روپے مالیت کی چینی بیسن گھی اور چاول شامل ہے دریں اثناء باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ضلع شیخوپورہ میں مفت راشن کے بیگوں کی پیکنگ کے دوران بھی مزدوروں کی اجرت کی ادائیگی میں مبینہ طور پر لاکھوں روپے کی خرد برد ہونے کا خدشہ ہے جبکہ کئی علاقوں میں پیکنگ کا کام مزدوروں کی بجائے محکمہ صحت اور بلدیاتی اداروں کے درجہ چہارم کے ملازمین سے کروایا جا رہا ہے ضلع شیخوپورہ میں 2 لاکھ 31 ہزار مستحقین خواتین کو راشن دینے کا لائحہ عمل مرتب کیا گیا تھا مگر ویریفکیشن نہ ہونے کی بنا پر کم و بیش ایک لاکھ 45 ہزار مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ہے
147