*کراچی کیماڑی
کروڑوں روپے مالیت کے اسمگل شدہ سامان سے لوڈ ٹرالر پکڑا گیا*
کراچی (رپورٹ انچارج کرائم سیل مس عظمیٰ)
ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے چارج سمبھالتے ہی بڑی کاروائی لاکھوں روپے کا اسمگل شدہ سامان برآمد ملزم گرفتار ذراٸع کے مطابق
ٹرالر خفیہ اطلاع پر سمینس چورنگی سائیٹ ایریا سے پکڑا گیا
ٹرالر پر لوڈ کنٹینر سے بھاری مقدار میں اسمگل شدہ سامان برآمد ہوا۔
برآمدہ سامان میں نان کسٹم پیڈ خشک دودھ، کاسمیٹک آئٹمز، پتی، کپڑا، چپل، ٹشو، چاکلیٹ، پلاسٹک شاپر و دیگر آئٹمز شامل ہیں۔
برآمدہ سامان میں نان کسٹم پیڈ متفرق سامان کے 544 عدد بورے اور 260 عدد کارٹن شامل ہیں۔
اسمگلنگ میں ملوث یامین اور نصیرالدین نامی ملزمان کو دفعہ 54 ض ف کے تحت قبضہ پولیس میں لیا گیا۔۔
جبکہ برآمدہ مال و گاڑی کو زیر دفعہ 550 ض ف کے تحت قبضہ پولیس میں لیا گیا جسے کسٹم کے حوالے کیا جائے گا