139

کراچی ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس *ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی سربراہی میں 50 لاکھ سے زائد مالیت کی نان کسٹم پیڈ اشیاء کی اسمگلنگ ناکام* کارروائی ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے عادل بس اڈا بالمقابل D7 اسٹاپ شاہراہِ پاکستان پر کی گئی کاروائی خفیہ اطلاع پر مسافر

کراچی ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس
*ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی سربراہی میں 50 لاکھ سے زائد مالیت کی نان کسٹم پیڈ اشیاء کی اسمگلنگ ناکام*

کارروائی ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے عادل بس اڈا بالمقابل D7 اسٹاپ شاہراہِ پاکستان پر کی گئی
کاروائی خفیہ اطلاع پر مسافر کوچ کو روک کر کی گئی جس میں ٹریکٹر و دیگر گاڑیوں کے ٹائر، اسپئر پارٹس، فوڈ آئٹم، شوز و دیگر نان کسٹم سامان برآمد کیا گیا

پولیس نے 3 ملزمان کو موقع پر زیرِ حراست لیا جنکی شناخت جیلانی ولد خدائے نظر(اونر) ، شوکت علی ولد عبدالحمید (ڈرائیور) اور زاہد اللہ ولد حاجی عبایت اللہ(کلینر) کے ناموں سے ہوئی

پولیس نے کوچ کے خفیہ خانوں سے ذیل اشیاء برآمد کی

1- بمپر ٹریکٹر/کرین ٹائر دو عدد
2- ٹائر چار عدد
3- ٹائر 9 عدد
4- ٹائر 10 عدد
5- نمک کی بوری چائینہ سالٹ 9 عدد
6- اسنیکرز کے ڈبے 8 عدد چاکلیٹ
7- چیز کارٹن 5 عدد
8- جونسن کے 5 ڈبے
9- کرینکر چاکلیٹ کے ڈبے 8 عدد
10- 4 کارٹن شوز کے
11- 13 عدد بورے پلاسٹک کے
12- 10 عدد پورے بادام، پستہ
13- اسپیئر پارٹس کے ڈبے 14 عدد
14- 06 عدد بورے اسپیئر پارٹس
15- 24 عدد پلاسٹک میں بیک کارٹن جس میں اسپیئر پارٹس موجود ہیں
16- ایل سی ڈی LCD کے پینل کے 03 کارٹن
17- ایک کارٹن جس میں سرکٹ موجود ہیں۔

ملزمان کو ضابطے کی کارروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کردیا جائے گا

*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں