238

تجازوات مافیا کے خلاف جاری خبروں پر ایکشن، سینئر ڈائریکٹر انکروچمنٹ کے ایم سی کا نوٹیفکیشن جاری کراچی کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہوں اور مین روڈ سمیت سروس روڈ سے فوری تجاوزات ہٹانے کا حکم

کراچی
تجازوات مافیا کے خلاف جاری خبروں پر ایکشن، سینئر ڈائریکٹر انکروچمنٹ کے ایم سی کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہوں اور مین روڈ سمیت سروس روڈ سے فوری تجاوزات ہٹانے کا حکم

کراچی میں سڑکوں کے دونوں اطراف اور اہم چوراہوں پر تجاوزات کی بھرمار سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بلدیہ عظمیٰ کراچی عمران راجپوت نے افسران پر برہمی کا اظہار کیا

انہوں نے کہا کہ شہر قائد کی تمام سڑکوں اور فلائی اوورز کے اطراف تجاوزات ہی تجاوزات قائم ہیں جو بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بنی ہوئی ہیں

انہوں نے کہا کہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے تجازوات مافیا کے خلاف سخت احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے آپریشن کلین اینڈ گرین جاری کیا گیا ہے

سینئر ڈائریکٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی عمران راجپوت کا کہنا ہے کہ 2 دن میں شہر سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے جہاں زیادہ تجاوزات قائم ہیں ان علاقوں میں پولیس کی مدد لی جائے

تجاوزات کے خاتمے کے لیے عدالت کے احکامات کو نظر انداز کرکے توہین عدالت کے مرتكب نہیں ہونا چاہتے

کراچی کے تمام ٹاؤنز میں تعینات ڈائریکٹر و ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ انکروچمنٹ اپنے فرائض منصبی ادا کریں بصورت دیگر انہیں گھر جانا ہوگا

واضح رہے کہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی تجازوات مافیا کے خلاف کارروائی کے احکامات صادر کئے ہیں اور متعلقہ افسران سے فوری رپورٹ طلب کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں