خبر شامل کرتے ہیں دوبئی سے
ہمارے نمائندےعارف محمود قریشی اوورسیز بیورو چیف
کی رپورٹ کے مطابق
انٹر نیشنل سٹی اٹلی کلسٹر U-04 کے رہائشی مسعود صادق منہاس کی رسم منگنی کی تقریبات کا شاندار اور یادگار اہتمام ان کے آبائی ٹاؤن سدوال ضلع چکوال میں کیا گیا۔تفصیلات کےمطابق بسم اللہ میرج ہال میں مشہور و معروف ٹاپ گریڈنگ بزنس مین وحید صادق منہاس سدوال کے صاحبزادے، نور محمد منہاس سدوال کے نواسے، فاروق منہاس سدوال کے بھانجے، حمزہ وحید منہاس سدوال اور فضل حیدر منہاس سدوال کے بھائی مسعود صادق منہاس آف دوبئی یواےای کی بسم اللہ میرج حال چکوال میں رسم منگنی کی تقریبات، ضلع چکوال اور گردو نواح سے لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت۔اس حوالے سے مسعود صادق منہاس کے والد محترم کا کہنا تھا کہ شادی دو دلوں کا ہی ملاپ نہیں ہوتا ہے بلکہ اس سے دو خاندان ایک ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ اللہ کریم نے مجھے اپنے بیٹے کے لیے ایک اللہ کریم نے ایک اچھی فیملی عطا فرمائی ہے اور آج اپنے بیٹے کی اس منگنی کےموقع پر میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اپنی شان ربانیت اور وحدانیت کے صدقے سے میرے بیٹے اور اس کی ہونے والی شریک حیات کو اتفاق و اتحاد، محبت اور خلوص جیسی نئی زندگی عطا فرماۓاور ہر قسم کی بلیات و آفات، حاسدوں کے شر اور بُری نظر سے محفوظ فرماۓ آمین۔