ضلع کیماڑی
کراچی رپوٹ ڈاکٹر عظمئ انچارج کرائم سیل
پولیس ڈیپارمنٹ میں اگر کالی بھیڑوں کی خبریں میڈیا کی زینت بنتی ہیں تو وہیں قابل ایماندار عوام دوست آفیسرز کی بھی کمی نہیں
جن میں ایک اہم نام اے ایس آئی جہانگیر موسیٰ کا بھی ہے
اے ایس آئی جہانگیر موسیٰ کی تعیناتی ضلع کیماڑی کے مختلف تھانے جات میں رہی جنہوں نے مختلف تھانوں میں دوران تعیناتی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بہترین کارروائیاں عمل میں لا کر جرائم پیشہ عناصر کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے داخل کیا اور یوں وہ مزید کامیابی کی سیڑھی پروان چڑھتے سورج کی کرنوں کی طرح چڑھتے گئے اور حال ہی میں سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرلیا سندھ لوکل ڈیپارٹمنٹ میں بطور ٹاؤن آفیسر منتخب ہوئے
ان دنوں اے ایس آئی جہانگیر موسیٰ کی تعیناتی ضلع کیماڑی تھانہ مو چکو چیک پوسٹ پر ہے
جو کے سندھ بلوچستان کا بارڈر بھی ہے اور کافی حد تک اسمگلر حضرات یہاں سے ایرانی ڈیزل پیٹرول چھالیہ ڈرائی فروٹ وا دیگر اشیاء اسمگل کرتے ہیں
لیکن جب سے مو چکو چیک پوسٹ پر جہانگیر موسیٰ کی تعیناتی ہوئی ہے تب سے اب تک اسمگلر حضرات کی نیندیں حرام کر دی گئی اور درجنوں اسمگلر جو جیل کی سلاخوں کے پیچھے داخل کردیا گیا کروڑوں روپے مالیت کی اشیاء برآمد کی گئی اس کے علاوہ انچارج مو چکو چیک پوسٹ جہانگیر موسیٰ نے اسٹریٹ کریمنل منشیات فروشوں کے خلاف بھی حکام بالا کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد جاری رکھتے ہوئے بہترین کارروائیاں کی جو کہ تا حال جاری ہیں۔۔۔