*ضلع ویسٹ پولیس، کراچی*
*مورخہ: 28 فروری 2024*
رپوٹ ڈاکٹر عظمئ انچارج کرائم سیل کراچی۔
*تھانہ سرجانی پولیس کا غیر قانونی ڈیزل کے ڈیپو پر کامیاب چھاپہ، ملوث ملزم گرفتار۔ ایس ایس پی ویسٹ شاد ابنِ مسیح*
ملزم سرجانی کے علاقے سیکٹر 51 میں غیر قانونی و غیر محفوظ طریقے سے اسمگل شدہ ڈیزل کی فروخت کررہا تھا۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر ڈیزل ڈیپو پر چھاپہ مار کاروائی کرکے ملزم جہانزیب ولد علیم خان کو گرفتار کیا۔
غیر قانونی ڈیزل ڈیپو سے 244 لیٹر اسمگل شدہ ڈیزل، مختلف اقسام کے ڈرم، گیلن، پمپ اور پائیپ وغیرہ برآمد کرلئے گئے۔
گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
*ترجمان ایس ایس پی ضلع ویسٹ*
*(شاد ابنِ مسیح) پی ایس پی*