*وندر ملٹی نیشنل صدیق سنز فیکٹری کمپنی وندر کے ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں فیکٹری کے مین گیٹ کے سامنے احتجاج جبکہ جام گروپ کے سینئر رہنماء میر عالم خان درانی جاموٹ اور جام صاحب کے اسٹیج سیکرٹری مہراللہ الفت بھی اظہار یکجہتی جبکہ مہراللہ ابراہیم کے مطابق
*ملازمین نمائندہ قیادت ابوبکر بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مینجمنٹ جبری طور پر پچاس ہمارے ورکروں کو فارغ کرنے پر بضد ہے اور ائیریل کی ادائیگی سے صاف انکاری ہے انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر حب نے اس سے قبل ملازمین اور مینجمنٹ کے درمیان معاملے پر ثالثی کا کردار ادا کیا تھا مینجمنٹ نے جو ہمارے ساتھ معاہدہ کیا ان سے منحرف ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ملازمین نے مجبور ہوکر دوبارہ احتجاج کا راستہ اختیار کیا ہے ابوبکر بلوچ نے کہا کہ صبح جب ورکرز فیکٹری آئے تو منیجمنٹ کی ہدایت پر سیکورٹی گارڈ نے ورکروں کیلئے کمپنی کا گیٹ بند رکھا تھا انہوں نے کہا کہ ہم عنقریب احتجاجی تحریک شروع کررہے ہیں کراچی پریس کلب تک جائیں گے آخر میں ورکرز نے سیاسی پارٹیوں کے اکابرین کو ساتھ دینے کی اپیل کی ہے*