کراچی پولیس کی کارروائی
*دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ڈرائی فروٹ کی اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا گیا*
ایس ایس پی کیماڑی *عارف اسلم راؤ* کی ہدایات پر بلوچستان سے کراچی کے داخلی راستے حب ریور روڈ پر اسمگلنگ کے خلاف کاروائیاں جاری۔
آج ایس ایچ او تھانہ موچکو سب انسپکٹر سید محمد عدنان کی چوکی انچارج موچکو ASI جہانگیر موسیٰ و اسٹاف کے ہمراہ کاروائی۔
موچکو چیک پوسٹ پر اسمگل شدہ ڈرائی فروٹ سے لوڈ کنٹینر ٹرالر پکڑا گیا۔
ڈرائی فروٹ بلوچستان سے کراچی اسمگل کیا جارہا تھا۔
برآمدہ ڈرائی فروٹ کی مالیت دو کروڑ روپے سے زائد کی بنتی ہے۔
اسمگلنگ میں ملوث نجیب اللہ نامی ملزم کو دفعہ 54 ض ف کے تحت گرفتار کیاگیا۔
جبکہ برآمدہ مال و گاڑی کو زیر دفعہ 550 ض ف کے تحت قبضہ پولیس میں لیا گیا۔
برآمدہ مال و گاڑی کو ضابطے کی کارروائی کے بعد کسٹم کے حوالے کیا جائے گا۔
_