145

پتوکی،سرائے مغل،حبیب آباد اور گردونواح میں بیمار ، لاغر اور پانی ملے گوشت کی سرعام فروخت، قصابوں نے جانوراپنی دوکانوں کے سامنے سڑکوں پر ہی ذبح کرنے شروع کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق پتوکی،سرائے مغل،حبیب اباد اور گردونواح میں

پتوکی،سرائے مغل،حبیب آباد اور گردونواح میں بیمار ، لاغر اور پانی ملے گوشت کی سرعام فروخت، قصابوں نے جانوراپنی دوکانوں کے سامنے سڑکوں پر ہی ذبح کرنے شروع کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق پتوکی،سرائے مغل،حبیباباد اور گردونواح میں جگہ جگہ بیمار، لاغر اور پانی ملے گوشت کی فروخت جاری ھے۔مضر صحت گوشت کے استعمال سے لوگ موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے سلاٹر ہاﺅس میں ڈیوٹی پر موجود ویٹرنری ڈاکٹر نے چپ سادھ رکھی ہے۔اسی لئے قصاب جانوروں کو سلاٹر ہاﺅس میں لانے کی بجائے اپنی اپنی دوکانوں کے باہر ہی ذبح کرنے لگے ۔لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والا مافیا اتنا طاقتور ہوگیا ہے کہ بار باراعلیٰ حکام کی توجہ دلانے کے باوجود بھی تاحال کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی جاسکی۔ناقص مضر صحت اور پانی ملا گوشت استعمال کرنے سے شہری مختلف امراض کا شکار ہونے لگے ہیں۔عوامی سماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی ،ڈپٹی کمشنر قصور،اورسیکرٹری لائیو سٹاک سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں