دل کا اصل سکون خدمت خلق ہے ڈاکٹر رحمان
شیخوپورہ(میاں فہیم سے)ڈاکٹر رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک اچھا ڈاکٹر وہ ہے جو انسانیت کی خدمت کرتا ہو کیونکہ دل کا اصل سکون خدمت خلق میں ہے ڈاکٹر کا اصل مقصد ہی انسانیت کی خدمت کرنا ہے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر رحمان نے گزشتہ روز اک تقریب کے دوران میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیااور کہا کہ عزت ذلت بیماری تندرستی سب رب العزت کے ہاتھ میں ہے لیکن جب کوئی انسان کسی بیماری میں مبتلا ہوتا ہے تو رب العزت کے حضور تو وہ اپنے لیئے صحتیابی کی دعا تو کرتا ہی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ایک ڈاکٹر سے بھی رجوع کرتا ہے ڈاکٹر کا فرض ہے کہ وہ اپنے پاس آنے والے مریض کو ایسے سمجھے کہ جیسے وہ اپنے عزیز و اقارب کو سمجھتا ہے اس کی ٹریٹمینٹ اچھی اور معیاری ادوایات سے کرے تاکہ مریض جلد از جلد صحتیاب ہو ڈاکٹر رحمان نے مزید کہا کہ اس سے معالج کی نیک نامی تو ہوتی ہی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ معالج کی نیکیوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے ہماری کوشش یہی ہوتی ہے آنے والا مریض صحت یاب ہو کر لوٹے اور دعائیں دیتا ہوا روانہ ہو۔