کراچی سے شمیم اسلم کی رپوٹ کے مطابق
ایس ایس پی کیماڑی *عارف اسلم راؤ* کی ہدایات پر بلوچستان سے کراچی کے داخلی راستے حب ریور روڈ پر ناکہ بندی / اسنیپ چیکنگ کا عمل سخت کر دیا گیا۔
ناکہ بندی / اسنیپ چیکنگ کا انعقاد حالیہ دھشتگردی کی لہر کے تناظر میں کیا جارہا ہے۔
براستہ حب ریور روڈ بلوچستان سے کراچی آنے والی تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں کو موچکو چیک پوسٹ پر سخت ترین چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔
جبکہ اسنیپ چیکنگ کی نگرانی cctv کیمروں کی مدد سے بھی کی جارہی ہے۔
ایس ایس پی کیماڑی کی ہدایات پر موچکو چیک پوسٹ پر تعینات تمام نفری کو حالات کی سنگینی کے متعلق بریف کرکے احکامات پر عمل درآمد کروایا جارہا ہے۔
_