حب۔ ڈایریکٹر لینڈ ریکارڈ محمد یونس مینگل کی سربراہی میں ضلع حب کے ریونیو اور سٹیلمنٹ افسران اور عملہ مال کا اہم اجلاس ڈی سی آفس حب میں منعقد ہوا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر حب منیر احمد موسییانی صاحب , اسسٹنٹ کمشنر حب, دریجی وندر تحصیلدار حب, نائب تحصیلدار گڈانی , تحصیلدار سٹیلمنٹ , عملہ مال حب و دیگر اہلکارآن نے شرکت کی۔
ڈایریکٹر لینڈ ریکارڈ بلوچستان نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوے بتایا کہ موجودہ وقت لینڈ ریونیو ایکٹ اور رولز کی مکمل عملداری سے روگردانی برتی جارہی ہے۔ ہمار ی سب سے اہم ذمّہ داری
ریونیو کلیکشن اور ریکارڈ سازی ہے بدقسمتی سے اس پر کم توجہ دیا جارہا ہے۔معاملات زمین کے قاٸد و ضوابط کو ملحوظ نہیں رکھا جارہا ہے۔ اس کے علاؤہ انتقالات اراضی بھی قاٸد و ضوابط کے تحت نہیں ہورہے ہیں جن کی درستگی لازمی ہے ۔ آج ہم یہاں ان چیزوں پر بحث اور آگے کس طرح معاملات کو درست سمت میں لے جانا ہے اس مقصد کے لیے جمع ہوئے ہیں۔انہوں نے عملہ مال کواس بابت ریونیو اصولوں سے روشناس کرایا اور اہم معلومات فراہم کی۔ میٹنگ میں اہم ریونیو معلومات اور ذمہ داریوں کے حوالے سے بریف کیا گیا اور ٹیکس کلیکشن پر زور دیا گیا۔ ڈپثی کمشنر صاحب نے ڈایریکٹر لینڈ ریکارڈ کا قیمتی وقت دینے کا بہت شکریہ ادا کیا اور گزارش کی کہ اس طرخ کی سیشن باقاعدگی سے ہر چھ ماہ میں منعقد کرنے کی گزارش کی جس پر ڈایریکٹر لینز ریکارڈ نے حامی بھر لی۔ ڈپٹی کمشنر حب نے بتایا کہ ضلع حب میں بہت سے پٹواریوں کی پوسٹس خالی ہیں جس کی وجہ سے کار سرکار بہت متاثر ہورہی ہے۔ جس پر ڈایریکٹر لینڈ ریکارڈ نے کہا کہ وہ اس معاملے پر سینر ممبر بورڈ آف ریونیو بلوچستان سے بات کرکے اس مسلہ کو جلد از جلد حل کیا جاے گا۔
214