*کمرشل بینکنگ سرکل کوئٹہ اور ایف آئی اے امیگریشن کی کوئٹہ ائرپورٹ پر بڑی کاروائی*
کرنسی سمگلنگ میں ملوث گروہ کے خلاف کریک ڈاؤن
بھاری مقدار میں غیر ملکی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام
ملزم نے غیر ملکی کرنسی جوتوں اور بیگ میں چھپائی ہوئی تھی
خفیہ اطلاع ملنے پر مشترکہ کاروائی عمل میں لائی گئی
کاروائی میں ملزم عبداللہ گل کو ڈیپارچر لاونج سے گرفتار کیا گیا
ملزم عبداللہ گل شارجہ جا رہا تھا
ملزم کی جامہ تلاشی لینے پر جوتوں اور سامان سے غیر ملکی کرنسی برآمد
مجموعی طور پر ملزم سے 1 کروڑ سے زائد کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد
برآمد ہونے والی کرنسی میں 21510 آسٹریلوی ڈالر، 10000 سعودی ریال شامل
ملزم سے 4000 یورو، 8450 سوئس فرنک، 855 برطانوی پاونڈ بھی برآمد
ملزم سے 1275 یو اے ای درہم، نیوزی لینڈ ڈالر اور دیگر ممالک کی کرنسی برآمد
کمرشل بینکنگ سرکل کوئٹہ نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے
دیگر ملزمان کے ملوث ہونے کے حوالے سے بھی تفتیش کے دائرہ کار کو وسیع کر دیا گیا ہے
ترجمان ایف آئی اے