*چونیاں/احاطہ کچہری میں فائرنگ*
اوسی
چونیاں احاطہ کچہری میں پیشی پر آنے والے قیدیوں پر فائرنگ،ایک شخص جانبحق جبکہ پولیس کانسٹیبل سلمان سمیت چار افراد زخمی ہوئے ہیں،ایک ملزم موقع سے گرفتار پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی
وی او
چونیاں کچہری میں پیشی پر آنے والے پانچ افراد پر مخالفین کی اندھا دھند فائرنگ کا واقعہ پیش آیاہے فائرنگ سے جانبحق ہونے والے قیدی کی شناخت قدرت اللہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دیگر زخمیوں میں سنی،حیدر شبیر،اللہ وسایا اور پولیس کانسٹیبل سلمان کے نام شامل ہیں پولیس نے فائرنگ کرنے والے ارشد نامی ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا جبکہ ایک ملزم موقع سے فرار ہو گیا ہے پولیس زرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم ارشد کے بھائی اسلم کو چند ماہ قبل اللہ وسایا وغیرہ نے اغوا کرنے کے بعد قتل کیاتھا دو شدید زخمیوں کو لاہور جناح ہسپتال منتقل کیا جارہاہے،تھانہ سٹی پولیس چونیاں اور کرائم سین ٹیم مصروف تفتیش ہیں