256

انٹر اسکول گرلز اسپورٹس گالا کی تقریبات اپنے اختتام کو پہنچ گٸے ۔ مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر حب منیر احمد موسیانی نے کامیاب ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے تفصیلات کے مطابق محکمہ کھیل حب لسبیلہ بلوچستان کےتعاون اور محکمہ تعلیم حب کے زیر اہتمام بواٸز گیمز کی کامیاب انعقاد کے بعد گرلز گیمز آج گورنمنٹ گرلز ہائی سیکنڈری اسکول حب میں منعقد ہوۓ ۔ تحصیل سونمیانی

حب()انٹر اسکول گرلز اسپورٹس گالا کی تقریبات اپنے اختتام کو پہنچ گٸے ۔
مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر حب منیر احمد موسیانی نے کامیاب ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے تفصیلات کے مطابق محکمہ کھیل حب لسبیلہ بلوچستان کےتعاون اور محکمہ تعلیم حب کے زیر اہتمام بواٸز گیمز کی کامیاب انعقاد کے بعد گرلز گیمز آج گورنمنٹ گرلز ہائی سیکنڈری اسکول حب میں منعقد ہوۓ ۔ تحصیل سونمیانی وندر , گڈانی حب اور ساکران کی گرلز ہائی اسکولز نے شرکت کی ۔گیمز میں بیڈمنٹن , ٹیبل ٹینس اور کرکٹ کے مقابلے ہوۓ مقابلوں کا آغاز ضلعی آفیسر تعلیم نسواں حب میڈم نسرین اقبال نے گیند کو ہٹ لگا کر افتتاح کیا۔ کرکٹ مقابلوں میں ہائی اسکول چھتہ گوٹھ نے ہائی اسکول ساکران کو اور ہائی اسکول حب نے ہائی اسکول گڈانی کو ہراکرفاٸنل میں جگہ بنالی۔فاٸنل مقابلہ چھتہ ہائی اسکول اور ہائیر سیکنڈری حب کے درمیان کھیلا گیا۔
فاٸنل میچ سے قبل دونوں ٹیمز کے کپتان فاطمہ اور ثنیہ نے اپنے تاثرات دیتے ہوۓ کہا کہ ایک بڑے عرصے کے بعد بین المدارس اسپورٹس پروگرامز ہورہے ہیں ۔ ہم نے اس ایونٹ میں خوب محنت کی ہے ۔ اور ہماری استانیوں نے ہماری بہترین تربیت بھی کی ہے ۔ہم محکمہ کھیل کے مشکور ہیں جنہوں نے مدارس کے پروگرامز دوبارہ انعقاد کرواۓ ۔ہم امید کرتے ہیں کہ اس طرح کے ایونٹس مزید ہوتے رہینگے۔ قبل ازیں مہمان خاص ڈپٹی کمشنر حب منیر احمد موسیانی کا ہاٸیر سیکنڈری اسکول حب پہنچنے پر چیپمین کلب کی بچیوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے استقبال کیا ۔ اس موقعہ پر انکے ہمراہ ضلعی آفیسر تعلیم حب حبیب اللہ برادیہ اور کوآرڈینیٹر اطہر قریشی بھی بھی موجود تھے۔کرکٹ فاٸنل یکطرفہ ثابت ہوا ۔ہایئر سیکنڈری اسکول حب نے گرلز ہائی اسکول چھتہ گوٹھ کو 20رنز سے شکست دیکر گرلز کرکٹ کی ڈسٹرکٹ چیپمین بن گٸ ۔بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس مقابلوں میں وندر گرلز ہائی اسکول نے حب اور ساکران کو شکست دیکر ڈسٹرکٹ چیپمین بن گٸ۔
اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ ڈسٹرکٹ آفیسر تعلیم نسواں نے تعلیم کے ساتھ ساتھ بچیوں میں ہم نصابی سرگرمیوں میں شرکت کو ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔انہوں نے کہا 2017کے بعد مدارس میں کھیلوں کی سرگرمیوں کاانعقاد کرکے محکمہ کھیل نے طالبات کے دل جیت لیے ہیں ۔آج ایک جوش اور مسرت دکھائی دے رہی ہے ۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر حب منیر احمد موسیانی اور ضلعی اسپورٹس آفیسر حب لسبیلہ خدابخش بلوچ کا شکریہ ادا کیا ۔ جنہوں نے یہ محفل سجائی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ ڈپٹی کمشنر حب منیر احمد موسیانی نے کہاکہ میں محکمہ کھیل اور گرلز اسکولز و ڈی او فیمیل نسرین اقبال کی کاوشوں کو سراہتا ہوں ۔آج بچیاں کھل کے کھیل رہی ہنس رہی ہیں۔یہ بچیاں پیغام دے رہی ہیں کہ اگر انھیں مزید ایسے مواقع میسر ہوۓ تو وہ بیرونی اضلاع کے ساتھ بھی مقابلے کے لیے تیار ہیں ۔میں ایسے مثبت سرگرمیوں کی جو گھٹن زدہ ماحول میں تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوۓ ہیں کی حمایت کرتا ہوں۔ انہوں نے اپنی جانب سے طالبات کی حوصلہ افزائی کا بھی اعلان کیا ۔ضلعی آفیسر کھیل خدا بخش بلوچ نے مہمانان کی آمد پران کا شکریہ ادا کیا۔ان میگا ایونٹس کو سپرواٸز کرنے میں نوجوان فزیکل ٹیچر محسن خان جمالی ,ریجن پلٸیر امتیاز جمالی نے اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔دیگر منتظمین میں گرلز ہایئر سیکنڈری اسکول کی استانیوں نے اپنی پوری قوت لگادی ۔کامیاب ٹیموں میں نقد انعامات ,اسپورٹس یونیفارمز اور کھیلوں کے سامان شیلڈ تقسیم کیے گۓ۔اس طرح ڈسٹرکٹ حب کے اسکول گیمز اپنے اختتام کو پہنچ گۓ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں