کراچی
ضلع کیماڑی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 4 ملین روپے سے زائد مالیت کا اسمگل شدہ انڈین گٹکا اور سگریٹ برآمد کرلیا۔
تھانہ موچکو پولیس کا لکی سوسائٹی موچکو میں اسمگلنگ کے گودام پر چھاپہ مارا گیا جس سے
بھاری مقدار میں اسمگل شدہ انڈین گٹکا اور سگریٹ برآمد۔
گودام سے 54 عدد بوروں میں 2889 عدد پیکٹ (تین لاکھ سے زائد پڑیاں) انڈین گٹکا برآمد ہوا۔
گودام سے 18 عدد کارٹن میں 625 عدد ڈنڈے (6250 پیکٹ) اسمگل شدہ سگریٹ بھی برآمد ہوا۔
برآمدہ اسمگل شدہ سامان کی مالیت 04 ملین سے زائد کی بنتی۔
کاروائی ایس ایچ او تھانہ موچکو سب انسپکٹر سید محمد عدنان نے اور چوکی انچارج موچکو ASI جہانگیر موسیٰ
و دیگر اسٹاف کے ہمراہ عمل میں لائی۔گی
گودام مالکان کے خلاف مقدمہ کا اندراج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔