خبر شامل کرتے ہیں شیخوپورہ سے جہاں سے رپورٹ کر رہے ہیں ہمارے ڈپٹی بیورو چیف پنجاب رانا رمضان
جعلساز مافیا کےخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری!
پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ کی ٹیموں کی فیروز پورہ، شیخوپورہ، صفدر آباد اور گردونواح کے داخلی راستوں پر ناکہ بندی۔ ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی کےلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ کوشاں!
پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ ٹیم کی جانب سے دودھ بردار گاڑیوں کا معائنہ، دودھ کے نام پر سفید جعلی محلول کا دھندہ کرنیوالوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ کا ایکشن۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمدعاصم جاوید کی ہدایات پر سخت ناکہ بندی، دودھ بردار گاڑیاں کی چیکنگ۔ شہر کے مختلف جگہ پر ناکہ لگا کر 55,000 لیٹر دودھ کی کوالٹی کا جائزہ لیا گیا۔دودھ کو غیر معیاری اور دودھ کی کوالٹی کے مطابق نہ ہونے پر 350 لیٹر دودھ کو موقع پر تلف کیا گیا۔
109