پاراچنار: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم محمد عمران PSP کی خصوصی ہدایات پر تھانہ پیواڑ پولیس نے بڑی تعداد میں غیر ملکی ساخت کی اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی
پولیس نے بدوران کارروائی پیواڑ تری منگل مین روڈ نزد ڈاگو چیک پوسٹ کے ساتھ بدوران چیکنگ ویگو پک اپ گاڑی سے اسلحے کی بھاری کھیپ برآمد کرلی گئی
پاراچنار پولیس نے کامیاب کارروائی میں اسلحہ سمگلر ڈرائیور ملزم حمید اللہ ولد حکیم جان سکنہ کوتری تری منگل حال ٹنڈوری صدہ کو اپنے حراست میں لیا گیا
پولیس پارٹی نے پکڑے گئے اسلحہ میں سے 2عدد زیڑاکئے ،1عدد زیڑاکئے نامکمل ، M-16A4 بیرل 9 عدد، M4 بیرل 6 عدد، M16 میشن گن بیرل، 5 عدد، M-16 فرنٹ گریپ 3 عدد، M-4 بولٹ 2عدد، MM7.62HMGنامکمل 1عدد، SMG کارتوس 5323 عدد، M-4 کارتوس 2210 عدد، MG-1A-3 کارتوس 1000 عدد اور 11عدد میگزین M-4 شامل ہے