194

کراچی میں پولیس کے افسران اور ان کے اہل خانہ بھی ڈکیتوں سے غیر محفوظ* شاہ فیصل کالونی ڈکیتوں کے لئے آماجگاہ بن گئی آئے دن کوئی نہ کوئی ان کی بھینٹ چڑھ جاتا ہے ایسا ہی ایک واقعہ شاہ فیصل کالونی میں رات کو پیش آیا جب ایک پولیس افسر اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایک تقریب سے واپسی آرہے تھے تو دو جوان العمر جو کہ دونوں اسلحہ سے

*کراچی میں پولیس کے افسران اور ان کے اہل خانہ بھی ڈکیتوں سے غیر محظوظ

شاہ فیصل کالونی ڈکیتوں کے لئے آماجگاہ بن گئی آئے دن کوئی نہ کوئی ان کی بھینٹ چڑھ جاتا ہے

ایسا ہی ایک واقعہ شاہ فیصل کالونی میں رات کو پیش آیا جب ایک پولیس افسر اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایک تقریب سے واپسی آرہے تھے تو دو جوان العمر جو کہ دونوں اسلحہ سے لیس تھے آئے اور بغیر کسی خوف کہ موبائیل فون طلائی زیورات لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے

پولیس نے اپنے پیٹی بھائی کی ایف آئی آر تو درج کرلی اب دیکھنا یہ ہے کہ ملزمان کی گرفتاری عمل میں آتی ہے یا نہیں

بہت عرصے سے شاہ فیصل کالونی میں وارداتوں کا سلسلہ بہت بڑھ گیا ہے مگر پولیس کی جانب سے کوئی حکمت عملی نظر نہیں آرہی کوئی بھی محفوظ نہیں دوکاندار بیکری والے رہائشی لوگ سب کے سب ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چل رہے ہیں

ہم اہلیان شاہ فیصل کالونی وزیر داخلہ، آئی جی سندھ ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی ایسٹ اور ایس ایس پی کورنگی سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں شاہ فیصل کا سکون واپس دلایا جائے اور اس ایک مخصوص گروہ کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے

**

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں