128

کراچی منگھو پیر پولیس کی اسمگلرز کے خلاف کاروائیوں میں لاکھوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ مضر صحت چھالیہ برآمد 6 ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق ضلع غربی میں واقع تھانہ منگھو پیر کی حدود میں مختلف مقامات سے خفیہ اطلاعات پر چار مختلف کاروائیوں کے دوران چھے ملزمان کو گرفتار گیا

کراچی ویسٹ پولیس کی اسمگلرز کے خلاف کاروائیاں لاکھوں روپے مالیت کی چھالیہ برآمد۔

رپورٹ کرائم رپوٹ

کراچی منگھو پیر پولیس کی اسمگلرز کے خلاف کاروائیوں میں لاکھوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ مضر صحت چھالیہ برآمد 6 ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق ضلع غربی میں واقع تھانہ منگھو پیر کی حدود میں مختلف مقامات سے خفیہ اطلاعات پر چار مختلف کاروائیوں کے دوران چھے ملزمان کو گرفتار گیا ہے ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان کی چار مختلف گاڑیوں میں لوڈ 1,401 کلو نان کسٹم پیڈ چھالیہ برآمد کی گئی ہےگرفتار ملزمان میں شکیل ولد ولی محمد، تنسید ولد شاہ بزیر، معاز ولد عقل، عارف ولد غلام مصطفیٰ، فیض اللّٰہ ولد عبد الوہاب اور برکت خان ولد فضل شامل ہیں گرفتار ملزمان اور برآمدہ نان کسٹم پیڈ چھالیہ کو مزید ضابطے کی کاروائی کے لئے کسٹم حکام کے سپرد کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں