بروز منگل ، مورخہ 2023ء 12 12 بوقت صُبح تقریباً تین بجے کے قریب ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی نواحی تحصیل درابن کلاں میں تھانہ درابن کے قریب واقع ایک سکول پر خودکش حملہ کیا گیا ،،، سکول میں سیکورٹی فورسز رہائش پذیر تھیں
نامعلوم عسکریت پسندوں کی جانب سے تھانے کی قریب واقع سکول کے گیٹ پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی گئی جس کے نتیجے میں سکول کی چھت نیچے آ گری ،
دھماکے سے نزدیک تھانہ درابن کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا اور تھانے کے شیشے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں ،
گاڑی ٹکرانے کے بعد نامعلوم عسکریت پسند اسکول کی عمارت میں داخل ہو گئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ،
واقعہ کے بعد ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کلاں کے تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکولز تاحکم ثانی بند کر دیے گئے اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ،،،
میرے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تاریخ کا بہت ہی افسوس ناک واقعہ
میرے پیّارے وطن پاکستان کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دینے اور جامِ شہادت نوش حاصل کرنے والوں کے نام ،
شہداء یونٹ 19 ایف ایف
(UNIT 19FF)
*لانس نائیک حیات* A
*لانس نائیک اسحاق* pnr
*لانس حوالدار ریاست* A
*نائیک مختیار* pnr
*سپاہی فیاض* D
*سپاہی عمران* Int
*سپاہی نصیر سندھی* RP
*سپاہی امیر حسین* sign
**سپاہی عدنان کراچی* HQ
*سپاہی صغیر* RP
*سپاہی رحمن شاہ* A
*سپاہی مرتضیٰ سندھی* D
*سپاہی صادق امین* D
*سپاہی اسد* Mor
*سپاہی جمیل سندھی* D
*سپاہی شھاب* D
*سپاہی شبیر گل* D
*سپاہی رشید گل* D
*سپاہی فضل سبحان* D
*سپاہی داؤد شاہ* D
*سپاہی وقار* MT
*سپاہی ذوالفقار*۔ Engr
*نرسنگ یارا سعید*
میرے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تاریخ کا بہت بڑا نقصان ہوا ہے ، یہ شہداء میرے پیّارے وطن پاکستان کے محسن ہے ، انشاء اللّٰہ رحمٰن اِن کی یہ قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائے گی ۔۔۔ !!!