149

ڈپٹی کمشنر حب منیر احمد موسیانی کا ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ ٹریفک جام مسئلے پہ کرنل کوسٹ گارڈز شہزاد ، ایس ایس پی حب و دیگر افسران کے ساتھ اجلاس ۔ ٹریفک جام کے مسائل پر گفگتو ٹریفک کی بحالی کو رواں رکھنے کے لئے تجاویز زیر غور رہے ۔ اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے اقدامات اپنی جگہ عوام کو تکلیف نہیں ہونا چاہئے ۔ منیر احمد موسیانی ڈپٹی کمشنر حب*

*ڈپٹی کمشنر حب منیر احمد موسیانی کا ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ ٹریفک جام مسئلے پہ کرنل کوسٹ گارڈز شہزاد ، ایس ایس پی حب و دیگر افسران کے ساتھ اجلاس ۔ ٹریفک جام کے مسائل پر گفگتو ٹریفک کی بحالی کو رواں رکھنے کے لئے تجاویز زیر غور رہے ۔ اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے اقدامات اپنی جگہ عوام کو تکلیف نہیں ہونا چاہئے ۔ منیر احمد موسیانی ڈپٹی کمشنر حب*

ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ کے مقام پہ آئے روز ٹریفک جام کا مسئلہ ڈپٹی کمشنر حب منیر احمد موسیانی کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں کرنل کوسٹ گارڈز شہزاد ایس ایس پی حب آصف مستوئی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر علی رضا کھوسہ ، ڈی ایس پی وندر منظور مینگل شریک تھے ۔ اجلاس میں کرنل کوسٹ گارڈز شہزاد کی جانب سے ٹریفک جام کے مسئلے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔ جبکہ ایس ایس پی حب کی جانب سے ٹریفک جام کے حوالے سے محکمہ پولیس کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا ۔ کرنل کوسٹ گارڈز کے مطابق اہلکاروں کی تعداد بڑھائی گئی ہے تاکہ جلد از جلد چیکنگ کا عمل مکمل ہو ۔ ڈپٹی کمشنر حب منیر احمد موسیانی نے کہا کہ کوسٹ گارڈز کے جانب سے اسمگلنگ کی روک تھام کے سلسلے میں چیکنگ اپنی جگہ تاہم عام عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنا انتہائی اہم ہے ٹریفک جام سے چھوٹی گاڑیوں بالخصوص ایمبولینس و دیگر ایمرجنسی گاڑیوں کو نکالنا بھی ہماری ذمہ داری ہے روڈ بڑا کرنے کے حوالے سے پوائنٹ پہ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس حوالے سے جلد متعلقہ محکمہ سے بات چیت کی جائے گی تاہم جب تک روڈ بڑا نہ ہو تب تک ٹریفک کی روانی ہر صورت بہتر بنائی جائے ۔ چھوٹی گاڑیوں اور ایمبولینسوں کے لئے الگ لاین لگا کر جلد فارغ کیا جائے تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں عوام کو مشکل نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں