163

پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے بلوچستان کی پارٹی رہنماوَں کی ملاقات فریال تالپور سے ملاقات کرنے والے وفد میں، میر علی حسن زہری، حاجی ملک شاہ گرگیج، سابق وزیر ظہور بلیدی، سابق وزیر عارف محمد حسنی اور سابق وزیر میر روَف رند شامل

پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے بلوچستان کی پارٹی رہنماوَں کی ملاقات

فریال تالپور سے ملاقات کرنے والے وفد میں، میر علی حسن زہری، حاجی ملک شاہ گرگیج، سابق وزیر ظہور بلیدی، سابق وزیر عارف محمد حسنی اور سابق وزیر میر روَف رند شامل

سابق وزیر میر اصغر رند، آغا شکیل درانی، سابق وزیر میر نعمت زہری، عبید شاہ گرگیج، ہوت مان پرکی، سابق وزیر ثمینہ شکیل، فیصل جمالی اور سرداری نور احمد بھی وفد میں شامل

وفد نے پارٹی رہنماوَں نے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا

زرداری ہاوَس کراچی میں ہونے والی ملاقات کے دوران بلوچستان کی سیاسی و تنظیمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

فریال تالپور کو وفد نے 30 نومبر کو کوئٹہ میں ہونے والے یوم تاسیس کے عظیم الشان جلسہ عام کی تیاریوں کے متعلق بریفنگ دی

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ قیادت کوئٹہ میں ہونے والا جلسہ بلوچستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا: وفد میں شامل رہنماوَں کی گفتگو

ہم سب متحد ہوکر عوام کی سپورٹ سے وفاق میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنائیں گے اور بلوچستان میں بھی حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی: وفد میں شامل رہنما

پورے ملک کی طرح بلوچستان کی عوام کی بھبود و ترقی کے لیے عملی اقدام صرف پیپلز پارٹی نے کیے ہیں: فریال تالپور

بلوچستان کے نوجوانوں کو اگر کبھی روزگار اور صوبے کو ترقیاتی منصوبے ملے ہیں تو وہ صرف پیپلز پارٹی کے ادوارِ حکومت میں ملے ہیں: فریال تالپور

آئندہ الیکشن کے بعد آنے والی پیپلز پارٹی کی حکومت صدر آصف علی زرداری کے متعارف کردہ آغازِ حقوق بلوچستان پروگرام کو وہاں سے شروع کرے گی، جہاں سے یہ سلسلہ ٹوٹا تھا: فریال تالپور

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وزیراعظم بننے کے بعد بلوچستان امن، ترقی اور خوشحالی کا گہوارہ بنے گا: فریال تالپور

کوئٹہ میں 30 نومبر کو ہونے والا عظیم الشان جلسہ عام مخالفین کے لیے پہلا سرپرائیز ہوگا، یہ جلسہ 8 فروری کے الیکشن سے عوامی ریفرنڈم ہوگا: فریال تالپور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں