*محکمہ پبلک ہیلتھ لسبیلہ کی ناقص کارکردگی کانوٹس لیا جائے عوامی حلقے*
*محکمہ پبلک ہیلتھ بیلہ میں اہلکاروں کی جانب سے محکمے کے سامان کو چوری کرکے کباڑخانے میں فروختگی کی انکوائری سرد خانے کی نظر ہوگئی*
*بیلہ(اقبال قمر)محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ لسبیلہ کی ناقص کارکردگی اور مبینہ طور پر سفارشی افسران کی تعیناتی نے محکمہ پبلک ہیلتھ لسبیلہ کی کارکردگی کو داو پر لگا دیا ہے محکمہ پبلک ہیلتھ بیلہ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے عوام کافی پریشان ہیں محکمہ پبلک ہیلتھ بیلہ کے اہلکار جن میں وال مین سمیت دیگر اہلکار شامل ہیں جو مبینہ طور پر اپنے محکمے کے پائپ وغیرہ چوری کرکے کباڑخانے میں فروختگی کے ماضی قریب کے واقعات کے سلسلے میں ہونے والی انکوائری کمیٹی مبینہ طور پر جیو اور جینے دو کی پالیسی کے مدنظر سرد خانے کی نظر ہوگئی محکمہ پبلک ہیلتھ لسبیلہ میں مبینہ طور سفارشی افسران کی تعیناتی کے بعد محکمہ پبلک ہیلتھ لسبیلہ کی کارکردگی صفر ہو کر رہ گئی ہیں محکمہ ہذا کی بہت ساری اسکیمات جو ماضی قریب میں شروع کی گئیں تھیں تا حال نا مکمل ہیں جس کی وجہ سے محکمہ پبلک ہیلتھ لسبیلہ کی کارکردگی کی قلعی کھل کر سامنے آگئی ہے محکمہ پبلک ہیلتھ لسبیلہ کے ذمہ دار افسران جو نجی محفلوں میں سر عام یہ کہتے سنے گئے ہیں کہ لسبیلہ کے طاقتور سیاسی لوگوں کی مبینہ طور پر ہمیں حمایت حاصل ہے لہذا کوئی ہمارا کچھ بگاڑ نہیں سکتا جبکہ ماضی قریب میں محکمہ پبلک ہیلتھ بیلہ کے دو اہلکاروں نے جن میں ایک وال مین بھی شامل ہے نے اپنے ہی محکمے پائپ اور موٹر سمیت دیگر سامان چوری کرکے فروخت کر رہے تھے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ بیلہ کی یونین کے عہدیدار نے چھاپہ مار کر اپنے محکمے کے وال مین اور ایک دوسرے اہلکار کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا اور محکمہ پبلک ہیلتھ بیلہ کی یونین کے عہدیدار نے کباڑی والے کو سختی سے منع کیا کہ محکمے کا سامان ہرگز نہ خریدا جائے اس حوالے سے ماضی قریب میں سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا سمیت خبریں چلنے کے بعد سیکریٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بلوچستان نے ایک انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی تھی جو کہ جیو اور جینے دو کی پالیسی کی مبینہ طور پر نظر یوگئی اور تاحال مذکورہ انکوائری کی تحقیقات عوام کے سامنے نہیں لائی گئی بیلہ کے سماجی اور عوامی حلقوں نے سابق وزیراعلی بلوچستان نواب جام کمال خان صوبائی وزیر پی ایچ ای سیکریٹری پی ایچ ای بلوچستان چیف انجینئر پی ایچ ای بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ لسبیلہ کے مبینہ طور سفارشی افسران جن کے پاس لسبیلہ اور گوادر دونوں ڈسٹرکٹ کے چارج ہیں ان کا فوری طور پر تبادلہ کر کے کسی فرض شناس ایماندار آفیسر کو ایکسئین لسبیلہ تعینات کیا جائے اور محکمہ پی ایچ ای بیلہ کے مبینہ طور پر چوری میں ملوث اہلکاروں کے خلاف دوبارہ انکوائری کمیٹی تشکیل دے کر شفاف تحقیقات عوام کے سامنے لائی جائیں تاکہ محکمہ پبلک ہیلتھ لسبیلہ کی کارکردگی بہتر ہو سکے*