ملزمان فہد سلیم نامی شخص کے گھر میں موجود افراد کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کر رہے تھے۔
کہ اسی دوران گلی میں محلہ کے لوگ جمع ہوگئے تو ملزمان فرار ہونے لگے۔
فرار ہوتے ہوئے صرافہ مارکیٹ کے سیکیورٹی گارڈ نے ملزمان پر فائرنگ کی۔
سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے دو ملزمان زخمی ہوئے۔
ایک زخمی ملزم بنام شاکر حسین کو لوگوں نے موقع پر پکڑ لیا جبکہ بقیہ تین فرار ہوگئے۔
بعد ازاں پولیس وردی میں ملبوس زخمی ملزم بنام گل شیر کو ہسپتال سے گرفتار کر لیا گیا۔
جبکہ فرار ملزمان کی شناخت منصف بلوچ اور عارف لاسی کے ناموں سے ہوئی۔
گرفتار ملزم شاکر کے قبضے سے ایک عدد پستول بمعہ راؤنڈ برآمد کر لیا گیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار زخمی ملزم گل شیر پولیس اہلکار ہے جسکی تعیناتی spu میں ہے۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔