پیپلز پارٹی عوامی سمندر ہے یہاں انانیت کے بت ڈبوئے جاتے ہیں مینار کھڑے نہیں کیئے جاتے پیپلز پارٹی مزدور کسان طلباء اور پسے ہوئے طبقے کے جدو جہد کی علامت ہے تاریخ جسکی لازوال قربانیوں سے بھری پڑی ہے ان خیالات کا اظہار پیپلز یوتھ آرگنائزیشن حب ڈسٹرکٹ کے ضلعی رہنماء میر اسحاق ریکی نے اپنے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ حب کے باشعور عوام اپنے بنیادی حقوقِ کے لیئے پیپلز پارٹی کے پرچم تلے متحد و منظم ہوچکے ہیں شاہانہ سوچ رکھنے والے اپنے مفادات کی خاطر عوام میں عصبیت کے کانٹے بچھانا چاہتے ہیں لیکن جنھیں نہیں معلوم کہ پیپلز پارٹی کے گلدستے سے پھیلے خوشبو کے رنگ امن و شانتی کا درس دیتی ہے جہاں عوام کے مسائل یکساں ہو وہاں ترقی کے ثمرات سے مستفید بھی سب ہی رہتے ہیں جو پراپیگنڈا کرتے ہیں کہ یہ الیکشن تک محدود ہیں انھیں بتانا چاہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کی زنجیر ہے جسے ختم کرنے کے خواب دیکھنے والے تاریخ میں بھی گمنام ہوئے پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ حب کے ورکرز ہر شہر ، گاؤں ، گلی، محلے میں ہر گھر کو دستک دینگے کہ بجلی ، پانی ، گیس ، روزگار سمیت ہر بنیادی حقوق پر آپکا حق پہلے ہے اس لیئے کرپٹ عناصر کا بوریاں بستر ہمیشہ کے لیئے گول کردے اور ان بہروپیوں کے ہر جھوٹے پروپگنڈے کو بے نقاب کرے
120