سندھ ایکسائز پولیس نے کلفٹن میں منشیات اور منشیات بنانے والی مشینیں برآمد کر لیں۔ سیکریٹری ایکسائز سندھ عاطف رحمان
کراچی۔ 3 نومبر۔ سیکرٹری ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ عاطف رحمان خان اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اورنگزیب پنہور نے جمعہ کو یہاں ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سندھ ایکسائز پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات اور منشیات بنانے والی مشینیں برآمد کی ہیں۔ یہ منشیات طلباء کو فراہم کی جاتی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ مصدقہ اطلاعات پر کہ چرس کا تیل اور مائع کلفٹن کے علاقے میں ایک مشین کے ذریعے تیار کیا جارہا ہے ۔ اس طلاع پر اسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر احمد یار کھوسو کی سربراہی میں ایک ٹیم نے کلفٹن کراچی میں چھاپہ مار کر 8 کارتوس برآمد کر لیے۔ ان میں مائع حشیش (120) گرام، CBD تیل کی 6 بوتلیں، جس کا وزن 500 گرام ہے جو
سفید کپڑے کا بیگ اور دو مینوفیکچرر مشینیں جن کا نام Rotary Eva orator اور
ڈایافرام ویکیوم پمپ برآمد کرلیں جبکہ دو ملزمان محمد اسلم
اور عامر نذیر کو بھی گرفتار کر لیا ۔ سیکرٹری ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ عاطف رحمن خان نے اسے محکمہ ایکسائز سندھ کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں پہلی بار منشیات کی تیاری میں استعمال ہونے والی جدید ترین مشینیں برآمد ہوئی ہیں۔
انہوں نے والدین سے بھی درخواست کی کہ وہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں کیونکہ طلباء میں منشیات کا استعمال دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے۔