*اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات اسمگلروں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ*
*فائرنگ کے نتیجے میں اے این ایف انٹیلیجنس کا ایک اہلکار زخمی،زخمی ملزم ساتھی سمیت گرفتار*
کراچی(رپورٹ پی آر)اینٹی نارکوٹکس فورس انٹیلیجنس ٹیم کا منشیات اسمگلروں سے فائرنگ کے تبادلہ میں ایک اہلکار زخمی جبکہ ایک زخمی ملزم سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق اے این ایف انٹیلیجنس نے خفیہ اطلاعات پر دینہ چیک پوسٹ پر چیکینگ کے غرض سے مہران سوزوکی گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا جس پر گاڑی میں سوار ملزمان سے سپیڈ مزید تیز کردی اے این ایف کی ٹیم پیچھا کرتے ہوئے گاڑی کو ڈومیلی چوک جہلم کے قریب روکنے میں کامیاب ہوئے ملزمان نے جنگل میں فرار ہونے کی کوشش میں اے این ایف اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی فائرنگ کے تبادلے میں اے این ایف کا ایک اہلکار ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسکو بعدازاں طبی امداد فراہم کرنے کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا فائرنگ کے نتیجے میں ایک زخمی ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا جبکہ ملزمان کا ایک ساتھی جنگل کے راستہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جسکی تلاش جاری ہے ترجمان اے این ایف کے مطابق قبضے میں لی گئی مہران گاڑی کی تلاشی لینے پر گاڑی سے 277 کلو 200 گرام چرس اور 67 کلو 200 گرام افیون برآمد کرلی گئی دوران کارروائی مجموعی طور پر ملزمان کی گاڑی سے 343 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی ترجمان اے این ایف نے مزید بتایا کہ اے این ایف کا زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے باہر بتائی جاتی ہے اے این ایف نے گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز شروع کردیا گیا ہے جس سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔