*وہاڑی محکمہ فوڈ اتھارٹی کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے وہاڑی میں فوڈز فیکٹریاں زہریلے ائل اور ناقص کوالٹی کے مٹیریل استعمال کر کے موت بانٹنے لگی۔*
*وہاڑی تفصیلات کے مطابق افضل فوڈز اور افضل پاپڑ کے علاوہ کئی جعلی برانڈ بھی تیار ہوتے ہیں اور متعدد فوڈز انڈسٹریز محکمہ فوڈ اتھارٹی کے ملازمین کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کی وجہ سے زہریلا استعمال شدہ ممنوعہ اولین آئل اور ناقص ممنوعہ سویابین ڈیمج مکی چاٹ مصالوں میں کھجور کی گٹلی کا برادہ اور لکڑی کا بورا رنگ کر کے ڈیمج اور ناقص کوالٹی کی مرچ ڈال کر اور فرائی شدہ ویسٹ مٹیریل سے چاٹ مصالوں کی تیاری صفائی کے مکمل طور پر ناقص انتظامات فوڈ سٹینڈرڈ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے یہ فوڈ فیکٹریوں کی تیار کردہ چیزوں سے معصوم بچوں اور شہریوں کے معدے وجگر دل کے امراض اور پھیپھڑوں کا سبب بننے لگی نمکو اور دال سمیہ جس ناقص مٹیریل سے تیار کی جاتی ہیں آٹا کھارا سوڈا رنگ کاٹ ڈیمج مکئی کا آٹا اور سویابین کا آٹا فروٹ کلر کی جگہ ڈائی رنگوں کا استعمال کر کے یہ زہریے کیمیکل بچوں اور بڑوں کے لیے بیماریوں کا سبب بنتے ہیں یہ زہریلےفوڈ بنانے والی فیکٹریاں وہاڑی شہر کی آبادیوں میں ہی بغیر کسی رجسٹریشن بغیر کسی چیکنگ بغیر کسی سٹینڈرڈ اور بغیر کسی کوالٹی کے یہ ناقص اور زہریلی فوڈز پروڈکٹس بنانے میں مصروف ہیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی کمشنر ملتان ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی لاہور وزیراعلی پنجاب اور اعلی اداروں سے سب سٹینڈرڈ اشیاء بنانے والوں اور ناقص کوالٹی کی سب سٹینڈرڈ فوڈ بیچنے والوں کو جس سے بیماریاں جنم لے رہی ہیں ایسے درندہ صفت انسانوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کر کے فیکٹریوں کو سیل کیا جائے اور ایسے زہر بنانے اور زہر بیچنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا اغاز کیا جائے محکمہ فوڈ اتھارٹی وہاڑی کی ناک کے تلے یہ زہریلےفوڈ سرعام بن رہے ہیں اور دھڑلے سے شہر گاؤں گلیوں کوچوں میں سیل ہو رہے ہیں اور معصوم بچوں کی زندگیوں کی بربادی کا سبب بن رہے ہیں جس کی وجہ سے وہاڑی بھر کے مختلف ہسپتالوں کے چلڈرن وارڈ میں بیمار بچوں کی تعداد کا اور ان کی بیماریوں کی تشخیص سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے ایسے لوگ کسی بھی رایت کے مستحق نہیں محکمہ فوڈ اتھارٹی وہاڑی کی خاموشی نے شہریوں کے لیے کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔*