146

بلوچستان میں 70 ہزار سے زائد مشکوک شناختی کارڈ بلاک، زیادر تر چمن سے بنائے گئے* کوئٹہ,بلوچستان حکومت کی جانب سے غیر قانونی طور مقیم غیر ملکیوں

*بلوچستان میں 70 ہزار سے زائد مشکوک شناختی کارڈ بلاک، زیادر تر چمن سے بنائے گئے*

کوئٹہ,بلوچستان حکومت کی جانب سے غیر قانونی طور مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری، صوبے سے70ہزار سے زائد شناختی کارڈز کو مشکوک ہونے کی بنیاد پر بلاک کیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بلوچستان سے غیر قانونی طور مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، بلوچستان سے اب تک 16ہزار سے زائد غیر ملکی تارکین وطن رضاکارانہ طور پر افغانستان واپس جاچکے ہیں جبکہ یکم نومبر کے بعد غیرملکی تارکین وطن کو رکھنے کے لیے کوئٹہ شہر میں حاجی کیمپ کو ہولڈنگ سینٹر کے طور پر استعمال کیا جائے گا ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں مزید ہولڈنگ سینٹرز کے علاوہ پشین اور چمن میں بھی ہولڈنگ سینٹرز قائم کیئے جائیں گے اور بلوچستان سے 70ہزار سے زائد شناختی کارڈز کو مشکوک ہونے کی بنیاد پر بلاک کیا گیا ہے اور زیادہ تر مشکوک شناختی کارڈز چمن سے بنائے گئے ہیں ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان میں غیر ملکی تارکین وطن کی تعداد ڈھائی لاکھ سے زائد ہوسکتی ہے اورچمن کے علاوہ غیر ملکی تارکین وطن کو افغانستان بھیجنے کے علاوہ تین مزید کراسنگ پوائنٹس قائم کیئے جارہے ہیں جبکہ تین میں سے ایک کراسنگ پوائنٹ قلعہ سیف اللہ میں قمردین کاریز میں جبکہ دو ضلع چاغی میں قائم کیئے جارہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں