103

کیماڑی پولیس کا تھانہ سعیدآباد کی حدود میں یوسف گوٹھ بس ٹرمینل میں بڑے پیمانے پر اینٹی اسمگلنگ آپریشن۔ ایس ایس پی ضلع کیماڑی عارف اسلم راؤ نے خود موقع پر آپریشن کی نگرانی کی۔

[10/29, 10:19 AM] SareaamCid Int Tv: کل کراچی میں ہونے والے آپریشن کی تفصیلات آگی

کیماڑی پولیس کا تھانہ سعیدآباد کی حدود میں یوسف گوٹھ بس ٹرمینل میں بڑے پیمانے پر اینٹی اسمگلنگ آپریشن۔

ایس ایس پی ضلع کیماڑی عارف اسلم راؤ نے خود موقع پر آپریشن کی نگرانی کی۔

جبکہ ایس پی کیماڑی اور تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے بھاری نفری کے ہمراہ آپریشن میں حصہ لیا۔

آپریشن میں ساؤتھ زون کی اضافی نفری اور RRF کمانڈوز بھی شامل تھے۔

یوسف گوٹھ بس ٹرمینل میں چھوٹے بڑے گوداموں کی تلاشی لی گئی۔

یوسف گوٹھ بس ٹرمینل میں واقع گوداموں سے 12 عدد ٹرک نان کسٹم پیڈ سامان برآمد کرلیا گیا۔

برآمدہ نان کسٹم پیڈ سامان میں بڑی مقدار میں چھالیہ، انڈین گٹکا، سگریٹ، غزائی اجناس و دیگر سامان شامل ہے۔

برآمدہ سامان کو مزید کاروائی کے لئے باضابطہ طور پر کسٹم انٹیلیجینس حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے
[10/29, 10:27 AM] SareaamCid Int Tv: پاکستان رینجرز سندھ اور کسٹمز انٹیلی جنس کا انسداد سمگلنگ کے لئے کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری- پاکستان رینجرز (سندھ)اور کسٹم انٹیلی جنس نے خفیہ اطلاعات پر بھاری نفری کے ہمراہ اسمگلنگ کے خلاف گرینڈ کریک ڈاؤن آپریشن کرتے ہوئے یوسف گوٹھ بلدیہ ٹاؤن کراچی میں واقع خفیہ گوداموں سے کروڑوں روپے مالیت کا بھاری مقدار میں اسمگل شدہ کپڑا، پی وی سی پلاسٹک، ایرانی سرامکس ٹائلز، کراکری، سگریٹ، خشک دودھ ، چھالیہ، خوردنی تیل، کھوپرا، شیمپو،صابن اور مختلف نوعیت کی اشیائے خوردونوش قبضے میں لے لی۔
برآمد شدہ غیر قانونی سامان مزید قانونی کارروائی کے لیے 20 ٹرکوں کے ذریعے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ غیر قانونی اسمگلنگ میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
عوام سے اپیل ہے کہ جرائم اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا

ایک اور زرائع کے مطابق
کسٹمز انٹیلیجنس کا یوسف گوٹھ میں 8 گھنٹے کا طویل آپریشن

کسٹمز انٹیلیجنس کراچی کا شہر میں سندھ رینجرز کے ہمرا مشترکہ کریک ڈاؤن کیا گیا

ڈائریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلیجنس اینڈ انویسٹیگیشن فیض احمد چدھڑ کی ہدایت پر آپریشن کیا گیا

آپریشن میں مجموعی طور پر 35 کروڑ کا اسمگل شدہ سامان برآمد کیا گیا ہے. کسٹمز انٹیلیجنس

ریجنل ڈائریکٹوریٹ کسٹمز انٹیلیجنس اینڈ انویسٹیگیشن کراچی نے رینجرز سندھ کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی

آپریشن میں برآمد ہونے والے سامان کو تیس سے زائد ٹرکوں پر لادا گیا ہے.کسٹمز حکام

ضبط کیے گئے مال میں بھاری مقدار میں خشک دودھ،پلاسٹک دانہ،مختلف اقسام کے کیمیکلز،کاسمیٹکس اور دیگر قسم کی اشیاء شامل ہیں،کسٹمز حکام

کسٹمز انٹیلیجنس کراچی کا یہ آپریشن صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک یعنی تقریبا 8 گھنٹوں تک جاری رہا

یوسف گوٹھ بس اڈے پر آنے والے اسمگل شدہ سامان کو ڈمپ کرنے کے لئے اسمگلروں نے گودام قائم کر رکھے ہیں،کسٹمز حکام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں