268

اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔ مختلف جگہوں پر کارروائی کی تفصیل کچھ اس طرح ہے کہ 6 کاروائیوں میں 397 کلو منشیات برآمد،10 ملزمان گرفتار۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔
مختلف جگہوں پر کارروائی کی تفصیل کچھ اس طرح ہے کہ

6 کاروائیوں میں 397 کلو منشیات برآمد،10 ملزمان گرفتار۔

ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب چارسدہ کی رہائشی دو خواتین سمیت پشاور کے رہائشی 4 ملزمان گرفتار۔

ملزمان کے قبضے سے 1 کلو 200 گرام ہیروئن اور 1 کلو 500 گرام آئس برآمد۔

موٹر وے ٹول پلازہ شیخوپورہ کے قریب گاڑی میں بنائے گئے خُفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد۔

لوئر دیر کے رہائشی ملزم سے 20 کلو 400 گرام افیون اور 3 کلو 600 گرام چرس برآمد۔

سیالکوٹ ایئرپورٹ پر شمالی وزیرستان کے رہائشی سے 900 گرام ہیروئن برآمد۔

ملزم پرواز نمبر FZ-332 کے ذریعے دبئی کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔

وندر میں کاروائی کے دوران سیب سے بھرے ٹرک سے بھاری مقدار میں چرس برآمد۔

سیب کے کریٹوں میں چھپائی گئی 360 کلو گرام چرس برآمد۔

پشین کے رہائشی دو ملزمان کا منشیات کراچی اسمگل کرنے کا اعتراف۔

زخہ خیل خیبر کے غیر آباد علاقے سے اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 9 کلو چرس برآمد۔

تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں