ڈیرہ مراد جمالی۔۔۔
نصیرآباد پولیس کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ۔ایس ایچ او پولیس تھانہ صدر ڈیرہ مراد جمالی اور 15 ایگل اسکواڈ کی خفیہ اطلاع پر مستعد مشترکہ کارروائی۔۔۔
بلوچستان سے اندرون سندھ بھاری مقدار میں مضر صحت گٹکا/چھالیہ اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام ملزم پولیس تھانہ صدر کی حراست میں ۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نصیرآباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایات اور ایس ایس پی نصیرآباد ڈاکٹر محمد سمیع ملک صاحب کے خصوصی احکامات و ٹاسک پر زیر نگرانی ایس ڈی پی او سرکل سٹی محمد یاسین جمالی ایس ایچ او پولیس تھانہ صدر ڈیرہ مراد جمالی غلام قادر رند اور انچارج 15 ایگل اسکواڈ سب انسپکٹر بہادر علی ڈومکی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بلوچستان سے اندرون سندھ مضر صحت گٹکا/پان پراگ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ۔قومی شاہراہ پر کرولا کار سے بھاری مقدار میں مضر صحت گٹکا/چھالیہ برآمد کرلیا، زیر استعمال گاڑی اپنی تحویل میں لے کر ملزم محمد ابراہیم ولد غلام رسول قوم کٹبار کوحراست میں لے کر مقدمہ منشیات ایکٹ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی۔ ایس ایس پی نصیرآباد ڈاکٹر محمد سمی