629

ایس ایچ او وندر انسپکٹر عبدالقادر شیخ منشیات کے خلاف مسلسل کاروائیاں جاری ۔* *وندر پولیس کی بڑی کاروائی ایمبولینس کے ذریعے کوئٹہ سے کراچی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ۔*

*ایس ایچ او وندر انسپکٹر عبدالقادر شیخ منشیات کے خلاف مسلسل کاروائیاں جاری ۔*

*وندر پولیس کی بڑی کاروائی ایمبولینس کے ذریعے کوئٹہ سے کراچی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ۔*

*ایمبولینس میں آکسیجن سلنڈر سے 4000ہزار گرام مہلک نشہ آئس ، ایمبولینس خفیہ خانوں سے1200ہزار گرام چرس برآمد 2 ملزمان گرفتار ۔*

وندر ۔ ایس پی حب آصف مستوئی کی ہدایت پر ڈی ایس پی وندر منظور مینگل کی زیرنگرانی ایس ایچ او وندر انسپکٹر عبدالقادر شیخ نے اے ایس آئی اکرام الحق ، اے ایس آئی نذر محمد ، و دیگر ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے مخبر خاص کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے کراچی جانے والی ایمبولینس کی تلاشی لینے پہ ایمبولینس میں موجود آکسیجن سلنڈر سے ایک ہزار گرام کے چار پیکٹ (ٹوٹل 4000 ہزار گرام ) کلو مہلک منشیات آئس جبکہ ایمبولینس خفیہ خانوں سے 12000 گرام کلو اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر کے 2 ملزمان شہزادہ حفیظ اللہ ولد حفیظ اللہ ، محمد شریف ولد محمد یوسف کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

ایس ایچ او وندر انسپکٹر عبدالقادر شیخ نے بتایا کہ وندر میں نہ منشیات ڈمپ ہونے دینگے نہ ہی وندر کی سرزمین منشیات کے اسمگلنگ کے لئے استعمال ہونے دینگے ۔ نئی نسل کو تباہی سے بچانے کے لئے وندر پولیس اپنے تمام وسائل و نیٹ ورک کا استعمال کرتے ہوئے کاروائی جاری رکھے گی ۔

*انسپکٹر عبدالقادر شیخ ایس ایچ او وندر*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں