ایس ایس پی ضلع کیماڑی *عارف اسلم راؤ* کی سربراہی میں ضلع کیماڑی پولیس کے اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کے بعد
اسمگلرز کی جانب سے آزمائے جانے والے تمام تر حربے بھی ناکام ہونے لگے۔
آج تھانہ موچکو پولیس نے حب چوکی بلوچستان کی جانب سے آنے والی سوزوکی کے خفیہ خانے سے 204 کلو اسمگل شدہ چھالیہ برآمد کرلی۔
سوزوکی میں اسمگلنگ کے لئے خفیہ خانہ بنایا گیا تھا جبکہ پولیس کو گمراہ کرنے کے لئے سوزوکی میں خالی گیس سلینڈرز بھی لوڈ کئے گئے تھے۔
کاروائی ایس ایچ او تھانہ موچکو سب انسپکٹر سید محمد عدنان نے اسٹاف کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی۔
چھالیہ اسمگلنگ میں ملوث لطیف نامی ملزم کو گرفتار کرکے برآمدہ مال و گاڑی کو قبضہ پولیس میں لیا گیا۔