160

خبروں کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے بتاتے چلیں کہ بلوچستان کے ضلع حب میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جاری کردہ اقساط میں مبینہ طور پر روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپوں کی کرپشن کا انکشاف۔

خبروں کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے بتاتے چلیں کہ
بلوچستان کے ضلع حب میں

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جاری کردہ اقساط میں مبینہ طور پر روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپوں کی کرپشن کا انکشاف۔

تفصیلات کے مطابق باوثوق زرائع نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ

بلوچستان کے ضلع بھر حب میں

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جاری کردہ اقساط میں روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے اور۔ مزید بھی یہ سلسلہ جاری ہے ریٹیلرز سادہ لوح خواتین سے پانچ سو سے دو ہزار روپے تک کی مبینہ کٹوتی کرتے ہیں

اور خواتین کو پوری رقم دے کر جعلی ویڈیوز بنائی جاتی ہیں جس کے بعد پانچ سوسے دو ہزار کی کٹوتی کی جاتی ہے

اور ویڈیو محفوظ رکھی جاتی ہے تاکہ خواتین اگر کسی کے آگے منہ کھولیں یا شکایت کریں تو ویڈیو ثبوت ہونے کی وجہ سے لوگ ان کی باتوں پر اعتبار نہ کریں

اور اپنے آپ کو قانون کے شکنجے سے بچا جا سکے

اور کاروائی عمل میں نہ لائی جائے سکے

۔ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ بے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے افسران بھی تمام تر صورتحال سے بخوبی واقف ہیں مگر

خوابِ خرگوش کے مزے لے رہے ہیں،شہریوں نے احکام اعلیٰ سے درخواست کی ہے کہ اس پر نوٹس لیا جائے اور غریب عوام کو پیسے پورے دیے جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں