83

جہلم جرائم پیشہ افراد اپنے اپنے قبلے سیدھے کر لیں تو بہت اچھا ہے ورنہ ناقابل معافی سزا اور جرمانہ عائد کیا جاۓ گا۔پورےضلع جہلم میں امن و امان قائم رکھنا اور عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت پنجاب پولیس

جہلم جرائم پیشہ افراد اپنے اپنے قبلے سیدھے کر لیں تو بہت اچھا ہے ورنہ ناقابل معافی سزا اور جرمانہ عائد کیا جاۓ گا۔پورےضلع جہلم میں امن و امان قائم رکھنا اور عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت پنجاب پولیس کی اولین ترجیح اور نصب العین ہے اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، ناصر محمود باجوہ ڈی پی او جہلم۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ نے اپنی نگرانی میں ڈومیلی پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف اہم کارورائی کرتے ہوئے کیا ہے، ترجمان ضلعی پولیس خان مدثر کی طرف سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق جہلم ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کرتے ہوئے کھلی کچہری میں آئے ہوئے ایک سپیشل پرسن کی درخواست پر ایس ایچ او دینہ سے ویڈیو کال پر فیڈ بیک لیا اور موقع پر ضروری ہدایات دیں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا قانون سب کے لیےبرابر ہے اور فیصلہ میرٹ پر کیا جاتا ہےتاکہ کسی بے قصور کو سزا نہ ہو۔ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پرسٹی پولیس نے اہم کاروائی کرتے ہوۓ ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا ہے۔اس اشتہاری مجرم کی شناخت بابر کے نام سے ہوئی جس واقعہ کا مقدمہ 05 سال قبل تھانہ سٹی میں درج کیا گیا تھا اور یہ اشتہاری مجرم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا، آصف اقبال کھوکھر جو کہ محمدی چوک کا رہائشی ہے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے آفس میں پیش ہوکر فیصل کھوکھر جس نے جبری طور پر سائل کار پینٹر آصف اقبال کھوکھر سے دس لاکھ کا چیک لکھوایا تھا ضلعی پولیس آفیسر کو سارا ماجرا بیان کیا جس پر فلفور ایکشن لیتے ہوۓ ڈی پی او ناصر محمود باجوہ نے اس ایچ او سول لائنز محمد اسد علی ابوبکر کو ایک ہفتہ کے اندر تحقیقات کرنے کی ہدایات جاری کیں جسے مذکورہ وقت ک دوران سارا معاملہ منصفانہ حل کر کے ڈی پی او کو رپورٹ پیش کی اور ایس ایچ او محمد اسد علی ابوبکر کو ویری ویلڈن کے کلامات سے نوازہ۔اس حوالے سے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ظلم و ستم، دکھ اور پریشانیوں سے گھری ہوئی عوام الناس میں سےجب کوئی فرد واحد پولیس کے پاس آتا ہے کہ یہاں سے ہماری دادرسی کر کے ظالموں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا یہ ایک یقین، ایک اندھا اعتماد ہے جسے میں کبھی بھی ٹوٹنے نہیں دونگا۔میرے آفس کے دروازے ہر سائل کے لیے کھلے ہیں انشاءاللہ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں