119

ضلع کیماڑی پولیس کی بین الصوبائی منشیات نیٹ ورک کے خلاف بڑی کاروائی، لیڈی منشیات سپلائر انتہائی بیش قیمت اور منفرد *منشیات 10 کلو ویڈ weed* سمیت گرفتار۔ ایس ایس پی کیماڑی

ضلع کیماڑی پولیس کی بین الصوبائی منشیات نیٹ ورک کے خلاف بڑی کاروائی،

لیڈی منشیات سپلائر انتہائی بیش قیمت اور منفرد *منشیات 10 کلو ویڈ weed* سمیت گرفتار۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

گرفتار ملزمہ کی شناخت مہتاب زوجہ دل مراد کے نام سے ہوئی۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

ملزمہ مذکورہ منشیات تربت بلوچستان سے لے کر مسافر بس کے ذریعے کراچی پہنچی تھی۔ عارف اسلم راؤ۔

برآمدہ ویڈ نامی منشیات مبینہ طور پر نوجوانوں اور پوش علاقوں میں منعقدہ پارٹیوں میں سپلائی کی جاتی ہے۔ ایس ایس پی کیماڑی۔

گرفتار ملزمہ کے قبضے سے 6 عدد پلاسٹک کے ڈبوں میں 10 کلو 300 گرام ویڈ برآمد ہوئی۔ عارف اسلم راؤ۔

ملزمہ کو ایس ایچ او سعید آباد سب انسپکٹر سید رضوان حسین نے اسٹاف کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے یوسف گوٹھ بس ٹرمینل سے گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے نیٹ ورک کے متعلق تفتیش کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں