*کراچی تھانہ چاکیواڑہ کی بہار روڈ چمن ہوٹل کے سامنے مارکیٹ والی گلی میں پردہ لگی 2 دوکانوں میں جلالی کا جوے سٹے کا اڈا آباد علاقہ مکین زرائع کے مطابق بہار روڈ چمن ہوٹل کے سامنے مارکیٹ والی گلی میں جلالی کا جوے سٹے کے ساتھ ساتھ منشیات فروشی بھی کی جارہی ہے زرائع کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ جلالی کو پولیس میں چھپی چند کالی بھیڑوں کی سرپرستی حاصل ہے اور جلالی کہتا ہے کہ پولیس میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتی پولیس کو تو میں اپنی جیب میں رکھتا ہوں اور میں اپنے جوے سٹے اور منشیات کے کام کے پیسے اوپر تک دیتا ہوں جوے سٹے جیسی لعنت سے بیزار علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ ہمارے نوجوان اور بچے عادی بنتے جارہے ہیں ہمارے علاقے کے نوجوان پورا دن محنت مزدوری کرکے آتے ہیں اور رات کو جوے سٹے میں ہار جاتے ہیں اور ہمارے گھر کا چولہا جلنا بھی بہت مشکل ہوگیا ہے جس پر علاقہ معززین کا ایس ایس پی سٹی اور آئی جی سندھ سے ہمدردانا درخواست ہے کہ جوے سٹے کے اڈے کو بند کرواکر ہمارے نوجوان اور بچوں کو برباد ہونے سے بچایا جائے اوراس اڈے کے مالک جلالی کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزادی جائے*
128