کراچی: کورنگی پولیس کا گٹکا فیکٹری پر چھاپہ (8) ملازمین گرفتار 1 کروڑ مالیت کا گٹکا ماوا برآمد
سرعام سی آئی ڈی انٹرنیشنل ٹی وی چینل کی طرف سے
جاری کی گی
تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا پولیس کی ایس ایس پی کورنگی حسن سردار نیازی کی ھدایت پر تھانہ حدود میں سیکٹر 6F مہران ٹاٶن میں گٹکے ماوے کی بڑی فیکٹری پر چھاپہ مار کاروائی کے دوران گٹکا فیکٹری میں کام کرنے والے 8 ملازمین کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں ایک کروڑ مالیت کا تیار گٹکا ماوا اور گٹکا پیک کرنے والی 4 ہیوی مشینیں اور مکسچر مشین ترازو سمیت گٹکے ماوے کی تیاری میں استعمال کیے جانے والا سامان برآمد کرلیا ایس ایس پی کورنگی حسن سردار نیازی کا کہنا ہے گٹکا فیکٹری میں گٹکا تیار کرنے والے 8 ملزمان کو گٹکا تیار کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے گٹکا فیکٹری سے 6 ہزار ایک سو پچاس کلو سے زاٸد تیار گٹکا ماوا اور مختلف اقسام کا تمباکو بھی برآمد ہواہے گٹکا ماوا تیار کرنے والی 4 ہیوی پیکنگ مشینیں، مکسچر مشین ترازو و دیگر گٹکا ماوا تیار کرنے والا سامان فیکٹری سے برآمد کرلیا ہے گٹکا فیکٹری میں 121 گٹکا، سرکار گٹکا، رجنی، اور مختلف برانڈ کے تمباکو تیار کیے جاتے تھے گٹکا ماوا تیار کر کےسوزوکی اور ہاٸی جیٹ کارگو میں عورتوں کے ساتھ فیملی ظاہر کرکے سپلاٸی کیا جاتا تھاگرفتار ملزمان کو ملتان سے بلواکر کراچی میں رہاٸش دے کر گٹکا ماوا تیار کروایا جاتا تھامفرور گٹکا فیکٹری کا مالک رہاٸشی مقام پر چوری چھپے گٹکا فیکٹری چلارہا تھا گرفتار ملزمان کی شناخت اکرم، ساجد، مدثر، شفیق، یاسر، سعید، راشد اور ریاض کے ناموں سے ہوئی ہے مفرور گٹکا فیکٹری کے مالک کی تلاش جاری ہے جسےجلد گرفتار کرلیا جاٸے گا گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے